امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

Prime Minister to attend US-Iran deal ceremony: Sources

اسلام آباد: امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی، دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونےکا وقت آگیا۔

بعد ازاں ایران نے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی تھی۔

READ  اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارت میں نفرت ابھارنے والے جرائم اور تقاریر کا نوٹس لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں