میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

Messi's brilliant hat-trick helps Argentina beat Algeria 0-3

فٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔

میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہوئے، جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکا۔

READ  بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں