فلم ’تارے زمین پر‘ کے چائلڈ اسٹار برطانیہ میں اب کیا کررہے ہیں اور کیسے دکھتے ہیں؟

What are the child stars of the film 'Taare Zameen Par' doing in the UK now and how do they look?

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار سچیت سیٹھ ڈینٹسٹ بن گئے۔

فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار سچیت سیٹھ سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے ایشان اوستھی (درشیل سفاری) کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم میں ایشان اوستھی کے بڑے بھائی کو ایک نہایت ذہین طالب علم کے طور پر دکھایا گیا جو ہمیشہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا تھا جب کہ دیکھا جائے تو حقیقی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
اس کردار کو ادا کرنے والے سچیت سیٹھ نے فلم کی کامیابی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ کر ڈینٹسٹ بننے کی تعلیم حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا، وہ اب اب برطانیہ میں دانتوں کے کامیاب ڈاکٹر بن چکے ہیں۔

انسٹاگرام پر سچیت انجینئر کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ‘یوہان کشور اوستھی’ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم کے بعد درشیل سفاری نے تو فلم میں کام جاری رکھا تاہم سچیت عوامی نظروں سے اوجھل ہوگئے تھے۔

انہوں نے طب کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنایا اور ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم حاصل کی، مسوڑھوں اور دانتوں کے معاون ٹشوز کی بیماریوں کے شعبے میں گولڈ میڈل سے حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت وہ برطانیہ میں ایک رجسٹرڈ ڈینٹل پریکٹشنر ہیں۔

READ  سلمان خان کی گاڑی مداح کے پیر پر چڑھ گئی، اداکار ڈرائیور پر برہم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں