بھارت کو وائٹ واش کرنے کے اگلے ہی روز آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان

Ireland cricket team coach resigns a day after whitewashing India

آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آئر لینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ 4 سال سے آئر لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، ان کا کنٹریکٹ 2027 کے اوائل تک بڑھایا گیا تھا۔

ہینرک ملان کی کوچنگ میں آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا۔
اس حوالے سے ہینرک ملان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

READ  پاک جنوبی افریقا میچ: قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل، لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں