شدید گرمی کے باوجود یورپ میں ’’اے سی‘‘ کا استعمال انتہائی کم، وجوہات حیران کن!

the use of AC in Europe is very low

یورپ میں شدید گرمی کی لہریں جاری ہیں لیکن حیران کن طور پر کئی یورپی ممالک میں گھروں میں ایئر کنڈیشنز اب بھی عام نہیں۔

یورپ میں شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے اور اب تک گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے، مگر اس قیامت خیز گرمی کے باوجود یورپی ممالک میں ایئرکنڈیشن کا استعمال انتہائی محدود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک میں اے سی کے محدود استعمال کی کئی وجوہات ہیں۔

ایک وجہ تو یہ ہے کہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے سخت قوانین کے باعث کئی شہروں میں عمارتوں کے باہر اے سی یونٹ لگانے کی اجازت نہیں، جبکہ جرمنی اور آسٹریا جیسے ممالک میں کرائے کے مکانات میں رہنے والے افراد کو اے سی نصب کرنے کے لیے مالکان کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ یورپ میں مہنگی بجلی، اے سی چلانے کو جیب پر بوجھ بنا دیتے ہیں، اسی لیے وہاں اسے اکثر ضرورت کے بجائے عیاشی سمجھا جاتا ہے۔

دریں اثنا بہت سے یورپی شہری اب بھی روایتی طریقوں جیسے کھڑکیاں بند رکھنا، شٹر استعمال کرنا اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوا کے ذریعے گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک میں حالیہ ہیٹ ویو کی شدید لہر سے ایک ہفتے میں 1300 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ کئی ممالک میں نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔

READ  بحرین اور کویت کیخلاف ایران کے مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں، خلیج تعاون کونسل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں