مستقبل میں ایٹم بم کا استعمال خلا میں ہوگا؟

Will the atomic bomb be used in space in the future?

مستقبل میں زمین کو بچانے کے لیے سائنسدانوں نے جو تجویز دی ہے اس کے مطابق آنے والے وقتوں میں ایٹم بم خلا میں استعمال ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے حال ہی میں اس بات پر تحقیق کی کہ اگر مستقبل میں زمین کو کسی سیارچے کے ٹکرانے سے خطرہ ہو تو اس سے کیسے بچا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق کے بعد تجویز دی کہ اگر مستقبل میں زمین کو کسی سیارچے کے ٹکرانے سے خطرہ اور اس کو روکنے کے لیے وقت بھی بہت کم ہو تو پھر سیارچے کے اندر ایٹم بم نصب کر کے دھمکا کرنا سودمند ہو سکتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق زمین کے دفاع کے لیے مختلف طریقوں پر کام جاری ہے، جن میں سیارچے کا رخ موڑنا یا اسے تباہ کرنا شامل ہے۔ تاہم اگر وقت انتہائی کم ہو تو کسی خلائی جہاز کو سیارچے سے ٹکرا کر اسے تباہ کرنا جیسے روایتی طریقے موثر ثابت نہیں ہو سکتے۔

اس ہنگامی صورتحال میں ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ سیارچے کے اندر ایٹم بم نصب کر کے اسے اندر سے تباہ کرنا زمین کو ممکنہ تباہی سے بچانے کا سب سے موثر اور قابل اعتبار طریقہ ہو سکتا ہے۔

تاہم محققین کی یہ رائے حتمی نہیں ہے بلکہ اس حوالے سے مزید تحقیق اور تجربات کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگرچہ اس وقت ایسا کوئی معلوم سیارچہ موجود نہیں جو مستقبل قریب میں زمین کے لیے خطرہ ہو۔ تاہم، کسی بھی وقت ایسا نیا خلائی پتھر دریافت ہو سکتا ہے، جس کے باعث انسانیت کسی بھی کارروائی کے لیے شاید صرف چند دن ہی ملیں۔

READ  غزہ: عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے آئے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں