غزہ: عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے آئے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ

Gaza

صبح سویرے غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے آئے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔

غزہ میں امداد کی بندش سے غذائی بحران شدید ہوگیا اور فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی تمام امداد دو مارچ سے روک رکھی ہے۔

READ  22 ہزار ایکڑ پر دنیا کے سب سے بڑے فوجی ہیڈکوارٹر کا افتتاح، مصر نے سب کو حیران کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں