پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ مستعفی

Pakistan team fielding coach Shane McDermott resigns

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ مستعفی ہوگئے۔

آسٹریلوی کوچ شین میک ڈرمٹ نے گزشتہ سال جولائی میں چارج سنبھالا تھا جبکہ انہیں محمد مسرور کے بعد قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔

میک ڈرمٹ بنگلادیش اور سری لنکا میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ کے استعفیٰ کی وجہ گھریلو مصروفیات ہوسکتی ہیں۔

ان کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی جبکہ آئندہ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تشکیل بھی اہم موضوع بن گئی ہے۔

READ  معاذ صداقت سی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں