حج 2027 کیلیے پاسپورٹ کی میعاد کتنی ہونی چاہیے؟

What should be the passport validity for Hajj 2027?

حج 2027 کیلیے درخواست جمع کروانے والوں کیلیے پاسپورٹ کی لازمی میعاد مقرر کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ برس حج کیلیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دیا جاتا ہے، 17 اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی اور مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کروائیں۔
دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جا رہی ہے۔

حکام نے وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی، جبکہ اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو حج درخواست گزاروں کو فوری سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی بروقت تجدید نہ کروانے والے حج 2027 کی درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حج درخواست جمع کرواتے ہوئے پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔

READ  نوشہرو فیروزمیں سابق شوہر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں