سوئٹزرلینڈ: تقریب کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

Shooting during an event; 1 killed, 5 injured

سوئٹزرلینڈ کے قصبے آراو میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سوئس میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، عوام کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

READ  ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائےگا: ایران کا امریکاکو واضح پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں