پی ٹی آئی نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے، بلاول

f PTI does not support terrorism

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی قیادت کو خبردار کردیا، اور کہا ہے اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے، نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے، اسلام آباد دس دن سے بند پڑا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالے، سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھے۔

READ  سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کیلئے مکمل تعاون کا اعادہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں