پولیس کا اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

Police order actor Imran Khan to leave India by October 28

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں شرکت پر 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان نے 10 اکتوبر کو ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

احتجاج کے دوران پولیس نے عمران خان، ان کی ساتھی اداکارہ لیکھا واشنگٹن اور ان کی کزن زین میری خان کو حراست میں لیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس نے عمران خان کے خلاف امیگریشن قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اداکار کو 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان امریکی شہری ہیں اور بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود احتجاج میں شریک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کی بھارتی شہریت نہ ہونے سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

READ  کوئٹہ؛ مسلح افراد نے نوجوان کو ویگن سے اتار کر قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں