امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف روس پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف کی روسی صدر سے ملاقات آج سینٹ پیٹرزبرگ میں ہو گی۔
معاون کریملن یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یوکرین جنگ پر بات چیت کی جائے گی۔
ان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آج کسی معاہدے پر اتفاق ہو گا یا نہیں، تاہم ملاقات میں یوکرین تنازع آج کے مذاکرات کا مرکزی موضوع ہو گا۔





تبصرے بند ہیں