لاہور: گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا

لاہور میں گھر میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی پر تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کے والد صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ نبی پورہ میں وارث کے گھر کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق ایمان فاطمہ سے شیشے کا گلاس ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد اس پر تشدد کیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر کے مطابق بچی پر تشدد میں ملوث ایلیٹ فورس کی کانسٹیبل زنیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

READ  اسرائیلی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں