وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین سے غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کر لیں

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی حکومت نے ملازمین کو 90 روز میں ڈیکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ میمورنڈم کے مطابق زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
غیر ملکی شہریت سے متعلق پرفارما جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتوں اور ڈویژنز کو ماتحت افسران کے متعلق تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

READ  مردان: پولیس اہلکار نے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں