تائیوان: سمندری طوفان ’چمپی‘ کے باعث 1 ہزار پروازیں منسوخ

تائیوان میں سمندری طوفان ’چمپی‘ کے پیشِ نظر نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تقریباً 1 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

طوفان کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا خدشہ ہے جبکہ اب تک ایک شخص ہلاک اور 94 زخمی ہو چکے ہیں، پہاڑی علاقوں سے تقریباً 1300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

تائی پے سمیت شمالی پہاڑی علاقوں کے اطراف شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جاپان کے جزیرے اشیگاکی میں بھی سمندری طوفان چمپی کے باعث تیز ہواؤں اور بلند لہروں کا سامنا ہے، جبکہ اشیگاکی، میاکو اور ناہا سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

جاپانی جزیرے اوکیناوا میں بجلی کی بندش سے 8,400 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔

READ  اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں