اسحاق ڈار کا گندم مہنگی ہونے پر اظہارِ تشویش

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گندم کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم کی سپلائی بڑھانے سمیت تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ اور ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے ذخائر تسلی بخش ہیں، چینی کے ذخائر آئندہ کرشنگ سیزن تک ضروریات کے لیے کافی ہیں۔

READ  تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں