اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے: طلال چوہدری

Issues will not be resolved until the opposition returns to the negotiating table

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل نہیں ہوتے تو اپویزشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جج نے استعفے کی وجوہات لکھی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر 18ویں یا 19ویں ترمیم سے جج بنے تو وہ کیا زیادہ مقدم ہوں گے؟ اگر 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے کوئی جج بنے تو وہ کم مقدم ہیں؟

READ  یوکرین کا روسی تیل کی تنصیبات پر حملے دوبارہ کرنے کا اعلان، کریملن کا سخت ردِعمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں