وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔






تبصرے بند ہیں