چین نے مشرقِ وسطیٰ اورخلیجی خطےمیں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارِکرتے ہوئے تنازعات سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا۔
چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہےکہ مشرقِ وسطیٰ اورخلیجی خطہ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
بیجنگ میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سےملاقات کےدوران چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کے لیے تیار ہے۔
شی جن پنگ نےعمان کےساتھ دیرینہ دوستی اور بڑھتے ہوئےسیاسی اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔






تبصرے بند ہیں