لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟

mercury on the hottest day in Lahore

لاہور میں عید کے تیسرے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جب کہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

READ  صوابی: عمرے سے آئے رشتہ داروں کو لینے جانیوالے خاندان کی کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں