موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی جانچنے کے لیے چیئرمین پی ٹی اے خود فیلڈ میں پہنچ گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل کمپنیوں کو سروسز بہتر بنانے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے موبائل کالز، فور جی کوریج اور انٹرنیٹ کی رفتار چیک کی، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کو درپیش رابطوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ موبائل فون سروس کے معیار میں خامیوں کی نشاندہی کے بعد عملی جائزے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کو بہتر بنانا ہے۔ موبائل کمپنیوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر شیئرنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

READ  بارشوں کے بعد کراچی کی تباہ حال سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں