بارشوں کے بعد کراچی کی تباہ حال سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

Decision to repair damaged roads in Karachi after rains

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) نے بارشوں کے بعد شہر کی تباہ حال سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔

کے ایم سی ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کو اس حوالے سے احکامات بھی دے دیے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث سڑکوں پر پڑنے والے شگاف ہنگامی بنیادوں پر بھرے جائیں، 14 ستمبر سے شہر قائد میں سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 106 سڑکیں ہیں، ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معیاری کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

READ  پنجاب میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں