انتخابات میں شکست کے اثرات، ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ عہدیدار مستعفی

امریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کے اثرات آنا شروع ہوگئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوگئیں۔

محکمہ انصاف کے شہری حقوق ڈویژن کی سربراہ ہرمیت ڈھلوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ ہرمیت ڈھلون صدر ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔

ان کے دور میں امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف تحقیقات اور اسکولوں میں ٹرانس جینڈر پالیسیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ ہرمیت ڈھلون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اکتوبر میں ہی وائٹ ہاؤس کو مستعفی ہونے کے ارادے سے آگاہ کردیا تھا۔

READ  امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی اخراجاتی بل منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں