امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں

بھارت میں فنکاروں کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں امیتابھ بچن کے ممبئی میں واقع بنگلے کا نام شامل ہے، امیتابھ بچن کے گھر پر 31 اکتوبر کو ممکنہ حملے کا ذکر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 نومبر کو دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز ای میل میں ممبئی کے میئر کے دفتر اور اسکولوں کا بھی ذکر ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اداکار ٹائیگر شروف قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے، اس سے پہلے سلمان خان کے گھر پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

READ  وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں