اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اچانک بندر داخل ہوگیا،جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔
بندر ایئرپورٹ کی چھت اورٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پرگھومتا رہا،جس کے باعث ایئرپورٹ پردلچسپ صورت حال پیداہوگئی۔
بندرکی موجودگی کی اطلاع ملنے پروائلڈ لائف حکام کوطلب کیا گیا،جنہوں نے بندر کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ قابو میں نہ آسکا۔ بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل میں واپس چلا گیا۔






تبصرے بند ہیں