سیالکوٹ: سونار کے گھر سے لوٹا گیا 2 کلو سے زائد سونا کھیتوں سے برآمد

سیالکوٹ میں تھانہ سمبڑیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سونار کے گھر سے لوٹا گیا 2 کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان علی الصبح سیڑھی لگا کر سونار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے تعاقب اور گرفتاری کے خوف سے ملزمان نے لوٹا گیا سونا کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے تمام سونا برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  شمالی کوریا کی فوج نے کرسک علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کی، روسی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں