چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تھری کا معاہدہ ہو چکا تھا لیکن وزیراعلیٰ کےپی معاہدے پر تیارنہیں تھے اس لیے ہمیں اور وزیراعظم کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،حکومت پی ٹی آئی سےبات چیت کرے، وفاق اورپی ٹی آئی کادہشتگردی پرمعاہدہ ہو جاتا ہے تو گورنر راج ختم کرنے کا کہوں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور دیگر جگہوں سے لوگ لاڑکانہ ہسپتال میں علاج کرانےآتےہیں،ہم نے لاڑکانہ شہر کو نیاہسپتال دینے کا فیصلہ کیا، یہ نہیں ہونا چاہیے علاج موجود ہونے کے باوجود وسائل نہ ہونے سے کوئی محروم رہے۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں معاشی بحران ہے، پاکستانی عوام کومعاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، ہم نے پورے سندھ میں صحت کے شعبے پر توجہ دی، لاڑکانہ میں ہسپتال کی سہولت زیادہ محسوس ہورہی ہے، کل ہم نے لاڑکانہ یونیورسٹی کا افتتاح کیا، سندھ حکومت 45 ارب روپے کی گرانٹ یونیورسٹیز کو دےرہی ہے، سپورٹ ملنے کے باوجود ہمارے تعلیمی اداروں کو مسائل کا سامناہے۔






تبصرے بند ہیں