وزیراعظم شہبازشریف کی 100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

انہوں نے کیش لیس معیشت کیلئے انٹرنیٹ فراہمی،ٹیکنالوجی تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کی سکیم حکومتی سرپرستی میں جاری رکھی جائے۔

شہبازشریف نے بجلی اورگیس کےبلوں پر درج کیو آر کوڈ سے ادائیگیوں کیلئے مؤثر میڈیامہم چلانے ، تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو کیش لیس معیشت کے منصوبے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کاعمل تیز کر دیا گیاہے، بیشترسرکاری اداروں میں دسمبر 2026 تک تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل ہو جائیں گی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی 100فیصدادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی میں بھی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے جدیدنظام متعارف کرانے پر کام جاری ہے، 15نومبر سے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے چیک کی ادائیگیاں ختم کی جارہی ہیں،16نومبر سے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کی تمام ادائیگیاں راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوں گی۔

READ  پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں