مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی، امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ

امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر حملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سیریک جزیرے پر کچھ دیر قبل حملہ ہوا، جہاں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، بیان کے مطابق دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلے کےلئے الرٹ ہیں، کارروائی سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پرحملے کے جواب میں کی گئی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران سے مذاکرات کا اختیار دینے کے بعد واپس لے لیا۔ کہتے ہیں ڈیل کا وقت گزر چکا ۔ ایران سے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ۔ دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچائیں گے نہیں۔ خبردار کیا کہ ایران نے کسی سینئر امریکی عہدیدار کو قتل کیا تو اسے صفحہ ہستی مٹادیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے بھی امریکا کو تباہ کن جوابی حملوں کی دھمکی دیدی۔ خبردار کیا کہ دوبارہ جنگ شروع کی تو یورپ تک امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل محسن رضائی نے کہا تمام فوجی اڈوں پر مہلک ترین حملے کیے جائیں گے۔ جارحیت کرنے والوں کیلئے کوئی پناہ گاہ محفوظ نہیں ہوگی۔

پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا صدر ٹرمپ نے دوبارہ جارحیت کی تو انہیں سیاست کی طرح میدانِ جنگ میں بھی شکست ہوگی ۔ ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔ ایران واشنگٹن کو واضح اور منطقی جواب دے چکا ہے۔ اب گیند امریکا کی کورٹ میں ہے۔

READ  جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کا واضح پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں