بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اورعظمی خان کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا، نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں۔
نورین نیازی اور عظمی خان کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل 20 ستمبر کو کوٹ لکھپت جیل میں نظربند کر دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی نظر بندی میں توسیع کردی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو بہنوں کی رہائی کے حوالے سے ٹاسک سونپا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دونوں کی رہائی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے جلد علیمہ خانم کی نظر بندی بھی ختم ہوگی۔






تبصرے بند ہیں