دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکاکی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی جانب سےرضا اللہ،محمد عباس اورعامرجمال نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں،سری لنکا کےنوکھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے، جبکہ کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

سری لنکن بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی، لہیر واُدارا 4، سوریا بندارا 2، دنیش چندی مل 7، کامندو مینڈس 8 اور دھننجیا ڈی سلوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،ملن رتھنائیکا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

یہ پاکستانی سرزمین پر سری لنکا کا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا کم ترین اسکور ہے

راولپنڈی میں کھیلےجا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہےکہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

READ  پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کا پہلا خریدار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں