اسلام آباد ہائیکورٹ نےبشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور ضرورت پڑنے پر ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نےبشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور ضرورت پڑنے پر ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کا حکم دیدیا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر دلائل کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کی مہلت طلب کی،عدالت نے وکیل کو سات روز کا وقت دے دیا۔
دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر مزید سماعت ملتوی کردی۔






تبصرے بند ہیں