پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 322 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر کیلئے ہوگا۔

گزشتہ 17 روز کے دوران مجموعی طور پر پیٹرول تقریباً 56 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 48 روپے فی لیٹر تک سستا ہوچکا ہے۔ دو نومبر کو پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے اور ڈیزل کے نرخ 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ ایران تنازع کےبعد 3 اپریل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، پیٹرول کی قیمت458روپے اور ڈیزل کی قیمت520روپے فی لیٹرتک پہنچی، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم پالیسی میں تبدیلی،اصلاحات کی گئیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پیٹرول133 اور ڈیزل کی قیمت میں162روپے فی لیٹر کمی ہوئی، سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد1کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرچکی، عالمی حالات کے تناظر میں حکومت پاکستان عوام کو ریلیف فراہم کےلیے کوشاں ہے۔

READ  ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں