پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے 90 رنز کا معمولی ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ اذان اویس 32 ، عامر جمال 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ طیب عارف 13، محمد طحہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز میں سری لنکن ٹیم 316 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلیے 90 رنز کا ہدف دے دیا۔

چوتھے روز سری لنکا نے 309 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو ہوا تو دوسرے ہی اوور میں اسیتھا فرنانڈو محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے تاہم وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو 2 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیابی ملی، پاکستان نے 6 سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی حاصل کی۔

READ  پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں