وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ریاست اور عوام کا رشتہ مضبوط ہوسکتا ہے، ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عوام کا ریاست سے رشتہ کمزور ہو رہا ہے۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی یہ رشتہ مضبوط ہو سکتا ہے۔

ریفرنڈم کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ماضی کے دونوں ریفرنڈم آمریت کے دور میں ہوئے، جبکہ موجودہ معاملے میں فرق یہ ہے کہ یہ پہلا ریفرنڈم ہوگا جو پارلیمنٹ سے آئے گا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں کھل کربات ہونی چاہیے، عوامی رائے لینا، صوبے کی حدود بدلنا دو الگ معاملات ہیں، آئین کی تشریح کے لیے متعلقہ آئینی فورم موجود ہے، نئے صوبوں پرتمام سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف واضح کریں۔

READ  امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑہ تھیوڈور روز ویلٹ ایرانی ناکہ بندی کیلئے مشرقِ وسطیٰ روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں