پولیس افسران کے تبادلوں پر سندھ اور وفاقی حکومت میں تنازع

سندھ حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے 5 افسران کی بلوچستان منتقلی پر اعتراض اٹھا دیا۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر پانچوں افسران کی خدمات بلوچستان کے سپرد کرنے کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا ۔ خط میں کہا گیا کہ افسران کی منتقلی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت نہیں کی گئی،جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے مطابق 5 افسران کی منتقلی سے سندھ پولیس میں ایس ایس پی کی 41 خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی،سندھ حکومت نے پانچوں افسران کو ریلیو نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں سندھ سے یا سندھ میں پولیس افسران کی منتقلی وزیراعلیٰ کی مشاورت سے کی جائے ۔

وفاقی حکومت نے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا،ایس ایس پی سکھر احمد فیصل چوہدری، ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومرو میمن کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی تھیں۔

READ  ظہران ممدانی کی ربیوں سے بند کمرہ ملاقات، اسرائیل سے متعلق بیان بازی پر تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں