حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کر دی گئی ہے ۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر کر دی گئی ۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 27 نومبر کیلئے ہوگا ۔






تبصرے بند ہیں