برطانیہ میں برف جمنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی پیلے رنگ کی وارننگ

برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے جمعہ 27 نومبر کے لیے برف جمنے اور پھسلن کے خطرے کے پیشِ نظر پیلے رنگ کی موسمی وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس وارننگ کے تحت شمالی انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے باعث بعض علاقوں میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر راستوں پر برف جم سکتی ہے، جس سے پھسلن اور ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

وارننگ سے متاثرہ علاقوں میں شیفیلڈ، ساؤتھ یارکشائر، ویسٹ یارکشائر، نارتھ یارکشائر، لنکاشائر، کمبریا، گریٹر مانچسٹر اور دیگر شمالی علاقے شامل ہیں۔

موسمی صورتحال کے باعث گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بس اور ٹرین سروسز میں تاخیر یا منسوخی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، بعض مقامات پر سڑکوں کی صورتحال خراب ہونے اور سفر میں معمول سے زیادہ وقت لگنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی چلانے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال معلوم کریں اور پیدل چلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو بھی سرد اور پھسلن والے موسم میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے موسم کی تازہ پیشگوئی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

READ  بھارتی زرعی برآمدات پر دنیا کے اعتراضات بڑھ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں