صوبائی بجٹ میں سپیشل ایجوکیشن کے لیے 5 ارب روپے مختص

Rs5 billion allocated for special education in provincial budget

پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 1ارب 8 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 3 ارب 91 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے،عام نئے منصوبوں کیلئے16کروڑ90لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کےنئے اقدامات کیلئے3 ارب 75کروڑ روپے رکھے گئے ،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرواہگہ ٹاؤن کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ60 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا ۔

کپیسٹی بلڈنگ ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن گارڈن ٹاؤن کیلئے 4کروڑمختص کیے گئے ہیں، گورنمنٹ پرائمری سکول فارسپیشل نیڈ رائیونڈ بلڈنگ کی تعمیرکیلئے 4 کروڑ جبکہ کلاس رومزمیں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے21 کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب خود مختار پروگرام و سکلز ایجوکیشن کیلئے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

READ  آسٹریلیا نے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں