لاہور: پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی

were injured in a fire in a plaza

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں پلازہ میں آگ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک لیا اور عمارت میں پھنسے شہریوں کو باہر نکال لیا۔

دوسری جانب شاہدرہ میں جنریٹر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک شخص کا جسم 50 فیصد جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

READ  بسنت: 4 روز کے دوران ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں