حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہوگئے

Haris Rauf out of Major League Cricket due to injury

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نےتصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

حارث رؤف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں لی ہیں۔

انجری کے باعث حارث رؤف کی رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔وہ کم از کم بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

البتہ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دورۂ بنگلا دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی ۔

READ  داسن شاناکا کی دھواں دار بیٹنگ، سی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں