ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری علی اسد گیلانی نے ترکیے کے وزیر خارجہ کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرے گا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔
ترک میڈیا کے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام اسلام آباد میں ہونے والے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیں گے ، فریقین 2026 میں ترکیہ میں متوقع آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے ۔





تبصرے بند ہیں