برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا معاہدہ کرلیا

Britain and France reach agreement to arrest and deport illegal immigrants

برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو گرفتار کرکے مختصر ترتیب میں واپس بھیجا جائے گا، اس کے برعکس صرف حقیقی پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ نارتھ ووڈ ڈیکلریشن پر دستخط کے بعد برطانیہ اور فرانس پہلی بار جوہری ڈیٹرنٹس کو مربوط کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے ۔

READ  ماسکو سے تیل خریدنے والے ممالک پر آج پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا, ڈونلڈ ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں