پاکستان میں شہری سُرخ چاند گرہن کا نظارہ کب کرسکیں گے؟

Pakistan be able to view the lunar eclipse

پاکستان میں 7 ستمبر 2025 کی رات ایک مکمل چاند گرہن واقع ہوگا، جو پورے ملک میں واضح طور پر دیکھا جائے گا جبکہ چاند کا رنگ سُرخ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرحلہ شروعات ہفتہ، 7 ستمبر 2025 کو رات 8:28 بجے ہوگا اور اختتام تقریباً صبح 1:55 بجے ہوگا۔

گرہن کی شروعات سے لیکر اختتام تک کی مدت تقریباً 5 گھنٹے 27 منٹ رہیگی جبکہ مکمل گرہن کا اثر 82 سے 83 منٹ تک رہے گی۔

جن شہروں میں گرہن واضح طور پر نظر آئے گا، اس میں بڑے شہر جیسے کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرہن "Blood Moon” ’سرخ چاند‘ بنے گا کیونکہ چاند اس وقت سرخی مائل ہوجاتا ہے جب زمین کے مدمقابل سورج کی روشنی سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔

یہ مظہر بغیر کسی خاص آلے کے باآسانی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا تاہم اگر آپ دوربین استعمال کی جائے تو مظہر مزید واضح اور حیرت انگیز دکھائی دے گا۔

READ  خطرناک اور تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی، دنیا تباہ ہونے جارہی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں