اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں

Investigation into donkey meat export case in Islamabad has been completed

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی سے متعلق پولیس انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت مقامی سطح پر سپلائی کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ برآمد شدہ گوشت اور کھالیں دراصل چین بھیجے جانے کی غرض سے تیار کی جا رہی تھیں۔

چند روز قبل اسلام آباد میں ایک غیر قانونی مذبحہ خانے پر انتظامیہ نے چھاپہ مارا تھا، جہاں سے متعدد گدھے اور ان کا گوشت قبضے میں لیا گیا۔ اس مذبحہ خانے کا چینی شہری مالک گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گدھوں کی باقیات اور ہڈیاں سیکٹر C-16 میں تلف کی گئیں، جبکہ یہ گدھے فیصل آباد سے لائے گئے تھے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ 17 دنوں میں صرف 15 گدھے ذبح کیے گئے، اور ان کا گوشت و کھالیں گوادر پورٹ کے راستے چین بھیجنے کا منصوبہ تھا۔

مزید تحقیقات کے دوران گودام کرایے پر فراہم کرنے والے مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامر کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا، جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم، متعلقہ دفعات کے تحت یہ ایک قابل ضمانت جرم ہے۔

READ  بہاولپورمیں سیلابی صورتحال میں جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان پہنچایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں