پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال بدستور جاری
پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال بدستور جاری ہے، جس کے باعث بہاولپور میں ایک جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان لے جایا گیا۔
تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں سیلابی پانی سے رابطہ سڑکیں ڈوب جانے کے بعد آمدورفت معطل ہوگئی، جس پر لواحقین نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جنازے کو کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کیا۔
ادھر جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں متاثرین نے آمد و رفت کے لیے ٹائروں اور ٹیوبوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔






تبصرے بند ہیں