بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے: جسٹس محسن اختر

A gift given to a wife cannot be taken back

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

دروان سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ بھی واپس نہیں لیا جا سکتا۔

جسٹس محسن نے کہا کہ یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

بعد ازاں عدالت نے شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

READ  خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے: وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں