روسی فوجی نے جیسے ہی مشین گن سے فائر کھولا ایک ہولناک واقعہ ہو گیا، ویڈیو

روس میں فوجی مشق کے دوران اچانک مشین گن بے قابو ہو گئی، اور اندھا دھند فائرنگ ہونے لگی، جس کی وجہ سے قریب کھڑے فوجی کی قلابازیاں لگ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 تجرباتی فائرنگ کے دوران روسی فوجی کے قابو سے نکل گئی۔ فی منٹ 5000 گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت والا ہتھیار بے قابو ہو کر گھومنے اور فائر کرنے لگا۔

ہتھیار کے اچانک ساکٹ سے نکلنے کے نتیجے میں فوجی ہوا میں اُچھل کر دور جا گرا۔ اس عجیب اور خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔


واضح رہے کہ فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 کو ابتدائی طور پر Mi-24 Hind ہیلی کاپٹر پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ جب اس سے فائر کھولا گیا تو یہ قابو سے نکل گئی، اور فوجیوں کو جان بچانے کے لیے فوری طور پر زمین پر جھکنا اور محفوظ مقامات کی جانب بھاگنا پڑا۔

READ  برطانیہ نے ایرانی ادارے اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں