پاکستانی کرکٹ اسٹار امام الحق کے گھر ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
امام الحق نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شائقین کو خوشخبری سنائی۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ بہت خوشی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اللّٰہ نے بیٹی سے نوازا ہے۔
امام الحق نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ انارا کے نام کا مطلب روشنی کی کرن ہے، اور وہ واقعی ہماری زندگیوں کی روشنی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نومبر 2023 میں انمول محمود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔






تبصرے بند ہیں